نیا اضافہ

چترال کے کاروباری حلقوں کا سپریم کورٹ سے ہفتہ اور اتوار سمیت عید کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل۔

چترال(نمائندہ ، چمرکھن ) چترال ٹاون کے سیاسی،سماجی اور کاروباری حلقوں نے گذشتہ سال سپریم کورٹ کے لاک ڈاؤن کے خلاف سوموٹو ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سپریم کورٹ آف پاکستان حکومت کی طرف سے غریب کش اور غیر اخلاقی لاک ڈاؤن کے خلاف سو موٹو ایکشن لے کر لاک ڈاؤن کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔تاکہ پُرامن عوام،دیہاڑی دار مزدور اور غریب لوگ عید مناسکیں۔چترال کے مختلف کاروبار سے وابستہ تجار برادری نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات کا افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ضمنی انتخابات ہورہے ہیں،سیاستدانوں کے جلسے اور جلوس ہورہے ہیں انتظامیہ نے کارونا کا بہانہ بناکر بازار کو بند کرنے،کاروبار کو تباہ کرنے اور غریبوں کے منہ سے نوالہ چھننے کا رویہ اختیار کیا ہے،کاروباری طبقہ پہلے ہی بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔عید کے موقع پر غریب کش لاک ڈاؤن سے تاجروں کا معاشی قتل ہوگا۔بیان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ غریبوں کے دکھ درد کا احساس کرکے ہفتہ اور اتوار سمیت عید کے دنوں میں لاک ڈاؤن کھولنے اور لوگوں کو آزادی کے ساتھ خریداری کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button