چترالیوں کی کامیابی

آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کا اعزاز، دو طلبہ آغا خان یونیورسٹی میں (ایم بی بی ایس) کیلئے منتخب۔

آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے دو طلبہ آغاخان یونیورسٹی (اے کے یو) کا تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے بعد ( ایم بی بی ایس) کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔

فخرعالم

نمائندہ خصوصی چمرکھن

 

آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے دو طلبہ آغاخان یونیورسٹی (اے کے یو) کا تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے بعد ( ایم بی بی ایس) کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔

ان طلبہ میں زوہیب علی ولدِ علی محمد اور صبور علی ولدِ امیر علی خان شامل ہیں۔ آغاخان یونیورسٹی کا شمار نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی طور پر معیاری میڈیکل کالجز میں ہوتا ہے جس میں داخلے کیلئے مذکورہ اسکول سے دو طلبہ کا انتخاب ادارے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

صبور علی ولدِ امیر علی خان

زوہیب علی کا تعلق اپر چترال کے علاقے ریشن جبکہ صبور علی کا تعلق زئیت سے ہے۔ دونوں طلبہ 2015 سے لیکر 2020 تک آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول چترال میں زیرِ تعلیم رہے ہیں۔

زوہیب علی ولدِ علی محمد

یاد رہے کہ آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکولز کئی سالوں سے معیاری تعلیم کے حوالے سے علاقے میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں جہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ وطالبات قومی اور بین الاقوامی طور پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی سرانجام دے رہے ہیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button