اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہمستوج

آغا خان ہایئر سیکنڈری اسکول کوراغ کی طالبہ نازیہ مہوش کا اعزاز

بریپ یارخون سے تعلق رکھنے والی نازیہ مہوش دختر حاجی ولی نے آغا خان یونیورسٹی کراچی میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ 

نازیہ مہوش نے ابتدائی تعلیم آغا خان گرلز ہائی اسکول بریپ سے حاصل کرنے بعد آغا خان ہایئر سیکنڈری اسکول کوراغ سے میٹرک اور ایف ایس سی امتیازی نمبروں کے ساتھ حاصل کی ہے۔ 

واضح رہے نازیہ وادی یارخون سے تیسری ڈاکٹر ہونگی جنہوں نے آغاخان یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کریں گی۔ اسے پہلی پاکستان معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ اور ڈاکٹر ساجدہ رضا نے آغا خان یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہیں۔ 

نازیہ اپنی اس عظیم کامیابی کو اپنے والدین والی کے نام کرتی ہے ۔ انہوں نے چمرکھن انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اج میں جس مقام پر ہوں میری کامیابی کے پیچھے میری والدین کے دعائیں اور اساتذہ کرام کی سخت محنت شامل ہیں۔ 

Advertisement
Back to top button