اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابی

اپر چترال کے قابل فخر سپوت شیر افضل کا اعزاز

اپر چترال کے قابل فخر سپوت شیر افضل کا اعزاز

  اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں یارخون (گزین) سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیر افضل نے آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن ڈیولپمنٹ سے ایم فل (شعبہ تعلیم) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لیا جس کے بعد یونیورسٹی کی پہلی گلوبل کانووکیشن کے موقع پر انہیں ڈگری ایوارڈ کیا گیا۔ 

  شیر افضل صاحب ایم فل (ایجوکیشن) میں مقالہ جات کا موضوع "چترال کے گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکولوں میں سماجی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے اسکولوں کے اقدامات کا جائزہ لینا ” تھا۔ جسے انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر تکبیر علی کے زیر نگرانی کامیابی سے مکمل کیا۔ 

 ایم فل سے پہلے ماسٹرز ان سوشیالوجی کی ڈگری انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے حاصل کیے تھے۔ 

واضح رہے شیر افضل اسماعیلی طریقہ بورڈ کیساتھ گزشتہ کئی سالوں سے بحیثیت اسکالر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے تعلیم کے حوالے کئی قومی اور بین الاقوامی سطح کے کانفرنسوں میں شرکت کرکے مقالہ جات پیش کر چکے ہیں۔ 

  چمرکھن ڈاٹ کام شیرافضل صاحب اور ان کے تمام خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button