اپر چترالتعلیم

آغا خان ہایئر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے طالب علم زبیر حکیم کا اعزاز

آغاخان ہائر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علم زبیر حکیم نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کا امتحان اعزازی نمبروں سے پاس کیا ہے۔ ۔

اپر چترال (نمائندہ چمرکھن ) اپر چترال کے علم کی شمع سے روشن سرزمین زییئت سے تعلق رکھنے والا آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے طالبعلم زبیر حکیم نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) کے تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرکے ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

زبیر حکیم اپر چترال سرزمین زیئیت کے مشہور سماجی شخصیت حکیم خان کے چشم وچراغ ہیں۔

زبیر احمد

یاد رہے آغا خان ہایئر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے دو طلبہ صبور علی اور زہیب علی آغاخان یونیورسٹی کراچی میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

چمرکھن قوم کے اس ہونہار سپوت، اس کے خاندان سمیت آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے اساتذہ کرام کو عظیم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعاگو ہے، بے شک زبیر حکیم ان تمام طلباء طالبات کیلئے مثال ہے جو تعلیم کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے کی خواہشمند ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button