سیاست

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے ورکروں ک میراللہ صاحب کی قیادت میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سے ملاقات۔

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے ورکروں کا صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال جناب امیراللہ صاحب کی قیادت میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا جناب انجینئر ہمایون خان سے پی پی پی سیکریٹریٹ پشاور میں ملاقات۔
پشاور ( کوثر علی شاہ ) ملاقات میں چترال کے سیاسی امور پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ صدر صاحب نے بونی اپر چترال میں گزشتہ مہینے کی کامیاب ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر پی پی پی اپر چترال کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔ صدر صاحب نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کرنے پر بھی پی پی پی اپر چترال کے ورکروں کا شکریہ ادا کیا. صدر صاحب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب نے چترال کے ساتھ والہانہ محبت رکھتا ہے۔ اسلیئے انھوں نے اپنے سیاسی دوروں کا آغاز بھی چترال سے کیا تھا۔ ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانی قوم کی زندگی اجیرن بنا کر رکھی ہے۔ یہ سلیکٹیڈ حکومت عوام سی کئیے گئیے تمام وعدے خاک میں ملا دی ہے اور لوگ اپنی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئیے ہیں۔ صدر صاحب نے کہا جب عوامی حکومت اتی ہے تو قوم خوشحالی کی زندگی گزار رہی ہوتی ہے۔ اور ووٹوں کی چوری سے ائی ہوئی حکومت قوم کی ترقی کی طرف توجہ دینے کی بجائے اپنے ارد گرد شوگر مافیا اور آٹا مافیا کو سپورٹ کرنے کیلئے تولے ہوئے ہوتی ہے۔
ورکروں نے صدر صاحب سے درخواست کی کہ ضلع کے اندر پارٹی کے انتظامی و دیگر پارٹی امور میں ہونے والے فیصلوں میں ان کی رائے شامل کی جائے تاکہ ورکرز کی محنت اور پارٹی سے محبت ہمیشہ قائم رہے۔
ملاقات میں صدر پی پی پی اپر چترال جناب امیراللہ کے علاؤہ پارٹی کے سنئیر وائس پریزیڈنٹ جناب افضل قباد۔ ممبر صوبائی کونسل جناب سردار حسین۔ سید کوثر علی شاہ۔ صدر پی پی پی تحصیل مستوج اور سابق یوسی ناظم مستوج جناب غلام مصطفیٰ استاد۔ ظاہر شاہ اور جیالا عزیز لال اوتھولی موڑکہو بھی شامل تھے ۔
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button