اپر چترالتورکھوخبریںلاسپورمستوجموڑکھو

کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور اوور لوڈ گاڑیوں کے سلسلے میں اپر چترال انتظامیہ کا مسلسل کریک ڈاؤن۔

بونی (ذاکر زخمی) ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ٹریفک انچارج اور ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ مختلف پوائنٹس پر ناکہ لگاکر زبردست کاروائی کی۔

ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو آگاہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی فرد کو بے غیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ اور بے غیر ماسک کے نہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے واضح کیا کہ SOPs کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جوبھی شخصSOPsکی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ انہون نے ٹرانسپورٹرز کواوور لوڈنگ سے باز رہنے کی بھی ہدایت کی۔

کیونکہ جان سے ذیادہ کوئی بھی چیز عزیز نہیں ہے اور احتیاط میں ہی عافیت ہے۔ دوران چیکنگ لوگوں میں فری ماسک بھی تقسیم کیا گیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button