ٹیکنالوجی
رجحاناتی خبریں

کلاؤڈ آکٹٹ چترال کا پہلا کلاؤڈ ویب سائٹ ہوسٹنگ پلیٹ فارم

آج کل اگر آپ کا ویب سائڈ نہیں ہے تو آپ کے کاروبار یا ادارے پر کسی کو بھروسہ نہیں ہوتا۔ چترال کے اکثر کاروبار ویب سائڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹل دنیا سے دور ہیں اور آج کل کاروبار کے فروغ میں ڈیجیٹل پریزنس سب سے زیادہ اہم ہوتا جارہا ہے۔

ڈیجیٹل چترال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے دو چترالی نوجوان  کام کررہے ہیں اور اسی مقصد کیلئے انہوں نے چترال کا پہلا کلاوڈ ویبسائڈ ہوسٹنک پلیٹ فارم بھی بنایا ہے۔

یہ دو نوجوان چترال کے چھوٹے کاروبار والے خواتین و حضرات کے ساتھ کام کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ ان کو آن لائن لایا جا سکا اور دنیا سے جوڑا جا سکے۔ وہ ہوٹل، اسٹور، دکان، ای۔کامرس جیسے کاروبار، اسکول، تعلیمی ادارے اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
جو کوئی بھی شخص یا ادارہ تسلی بخش ویب سائڈ کے زریعے اپنا کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں وہ ضرور ان سے رابطہ کریں۔

چمرکھن سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا

"ہمارا پلیٹ فارم صارفین کو اپنے ویبسائڈ اور ایمیل ہوسٹ کرنے کیلئے تیار ہے اور جو بھی یہ سہولیات چاہے، ہم ان کی بھر پور مدد کریں گے۔ ہمارے صارفین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی اور کلاوڈ اوکٹیٹ کے زریعے سارے ہوسٹنگ مینیج ہونگے۔ ہمارا مقصد چترال کے کاروباری لوگوں کو بہت مناسب رقم پر اچھی سروس مہیا کرنا ہے اور جن لوگوں کا پہلے سے ویب سائڈ موجود ہے، وہ بھی اپنا ویب سائڈ ہمارے ہوسٹنگ میں منتقل کرسکیں گے تاکہ ان کو تیز اور خوبصورت ویب سائڈ ملے۔ ہمیں پورا اندازہ ہے کہ ہوسٹنگ دوسرے سایڈس میں ہر دفعہ رینیو کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے لہذا کلاوڈ اوکٹیٹ کے ساتھ اپ کو بھاری رینیول رقم کی فکر نہیں ہوگی۔ ہمارے پاس ہر کاروبار کے ضرورت کے مطابق پیکچ موجود ہے اور جن کو ایک سے زیادہ ویب سروس چاہئے ان کیلئے بھی سہولیات موجود ہیں۔”

یہاں پر یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ یہ نوجوان اپنے پلیڈ فارم کے زریعے برطانیہ میں کئی کاروباروں کو ویب سائڈ ہوسٹنگ دے رہے ہیں اور چمرکھن ویبسائڈ بھی ان کی سرپرستی میں ڈیولب ہو رہا ہے۔

چمرکھن کو یہ اعلان کرتے ہوئی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم کلاوڈ اوکٹیٹ کے میڈیا پارٹنر بن گئے ہیں۔

کلاؤڈ آکٹٹ چیک کریں

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button