تعلیمٹیکنالوجیچترالیوں کی کامیابیخبریںلوئیر چترال

چترال لوئر سے نجی اسکول کے طالب علم فضل واحد کا تیار کردہ مارخور کا مجسمہ سطح سمندر سے 12 ھزار 230 فٹ بلندی پر واقع پولیس ٹورسسٹ فسلٹیشین سنٹر لواری ٹنل پر نصب۔

لواری (چمرکھن ) سطح سمندر سے 12230 فٹ بلندی پر واقع لوئر چترال پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر لواری ٹنل پر پاکستان کے قومی جانور مار خور کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ جس کو لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔

لوئر چترال پولیس کی طرف سے ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت قربان پناہ نے اس خوبصورت مجسمے کو بنانے والے نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد کیش انعام سے نوازا۔

پاکستان کا قومی جانور مارخور کا مجسمہ بنانے والے ہنرمند فضل واحد ایک پرائیویٹ سکول کا طالب علم ہے جس نے بھرپور محنت اور لگن سے اس مجسمے کو بنایا ہے اس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ملک اور علاقے سے محبت کے اظہار کے طور یہ مجسمہ بنایا ہے۔

مارخور میرے پیارے ملک پاکستان کا قومی جانور ہے اور یہ جانور چترال میں ہزاروں کی تعداد میں پایا جاتا ہے۔

چترال ایک جنت نظیر وادی ہے اپنے خوبصورت نظاروں کے ساتھ ساتھ قدیم تہذیب ,منفرد ثقافت ,امن پسند اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے آئیں ان حسین نظاروں کی سیر کریں اور چترال کے باسیوں کو اپنی مہمان نوازی کا موقع دیں۔

Advertisement
Back to top button