ٹیکنالوجیخبریں

اپر چترال اور کوہ یو سی کے بجلی کے مسلے کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔۔۔شہزادہ افتخار الدین

 

سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں اصولی طور پر اپر چترال اور کوہ یو سی کے بجلی کے مسلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ھدایات جاری کی گئی ہیں، اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کا گورنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں گورنر ھاؤس پشاور میں اتوار کے دن ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جو کہ، اس مسلے کے حل کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے، جس میں واپڈا اور پیڈو کے درمیان فی یونٹ ریٹ کے تعین کے ساتھ دیرینہ معاہدے کا مسلہ بھی طے پایا۔ جس کی رو سے آج اپر چترال کو بجلی کی فراہمی شروع ہونی تھی، لیکن مندرجہ ذیل ناگزیر وجوہات کی بنا پر جو انجام نہیں پائی۔

1. چونکہ سردیوں کے موسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے گولین گول بجلی گھر کی پیداواری استعداد کم ہوتی ہے اور بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے چکدرہ گرڈ سٹیشن بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جاتی ہے، بدقسمتی سے لواری ٹاپ کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 3 مین ٹرانمیشن پولز متاثر ہوئے ہیں، جن کے مرمت کے لیے NTDC کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اور نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، جس کے حل کے لیے میں وزیراعظم آفس اور متعلقہ ادارے سے رابطے میں ہوں، اور کوشش کرونگا کہ بجلی جلد از جلد بحال ہو۔ 

2. جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن میں موجود 13 DW ٹرانسفارمر کو کوغوزی میں موجود سوئچ یارڈ منتقل کرنا ہوگا، جس سے اپر چترال اور کوہ یو سی کو بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جس کے سلسلے میں متعلقہ ادارے کے ساتھ رابطے میں ہوں، تا کہ اس کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔ 

3. گولین گول بجلی گھر کے کم پیداواری صلاحیت کی وجہ سے کوشش ہے کہ لواری میں متاثرہ پولز کو بحال کر کے چکدرہ گرڈ سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 

 مندرجہ بالا مسائل کے حل کے حوالے سے میں مسلسل وزیراعظم آفس کے ساتھ رابطے میں ہوں اور وزیراعظم آفس سے بھی مجھ سے مسلسل رابط کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم صاحب رپورٹ مانگ رہے ہیں کہ آیا مسلہ حل ہوا ہے کہ نہیں، میں نے وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری کو بتایا ہے کہ مسلہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا ہے، جب یہ پوری طرح حل ہوگا تب میں خود آپ کو اطلاع دونگا۔ آخر میں اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں چترال کے مسائل حل کرنے میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

Advertisement
Back to top button