اپر چترالٹیکنالوجیخبریںلوئیر چترال

حکومت کے ساتھ چترال میں بجلی بھی چلی گئی۔پن بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں۔

چترال(بشیر حسین آزاد)صارفین بجلی اس بات پرتشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ خان صاحب کی حکومت کے ساتھ بجلی کیوں چلی گئی۔گولین گول108میگاواٹ بجلی گھر کی بجلی پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کے باوجود پیسکو حکام چترال کے صارفین پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں مسلط کرتے ہیں۔جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے پیسکو حکام نے چترا ل میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔صارفین نے بجلی گھر کے حکام سے رابطہ کیا،گرڈکے حکام سے رابطہ کیا دونوں کے پاس لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز یا شیڈول نہیں۔جو بجلی9اپریل تک باقاعدہ آتی تھی 10اپریل کو کسی فالٹ کے بغیر رمضان المبارک میں اچانک لوڈشیڈنگ لانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔معلوم ہوتاہے پیسکو حکام پرُانے آقاووں کو خوش کرنے اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے چترال کے صارفین کو اس مبارک مہینے میں بجلی سے محروم کررہے ہیں گھریلو صارفین کے علاوہ کمرشل صارفین،ٹیلرنگ شاپس،بیکری اور دیگر سہولیات بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بندرہتی ہیں۔صارفین نے کمشنر ملاکنڈ،ڈپٹی کمشنر چترال لوئراوروزیراعظم شہباز شریف سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Back to top button