اپر چترالخبریں

لوڈشیڈنگ کے خلاف چرون میں احتجاجی مظاہرہ

بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف چرون میں آج تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے مظاہرہ کیا گیا۔ جلسے میں تحریک حقوق عوام کے ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں میں لوگوں نے شرکت کی۔

چترال(چمرکھن) بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف چرون میں آج تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے مظاہرہ کیا گیا۔ جلسے میں تحریک حقوق عوام کے ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں میں لوگوں نے شرکت کی۔

مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا کہ اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کو ختم کرکے عوام کو فی الفور بجلی مہیا کی جائیں۔ اس موقع پر مقررین نے سیاسی رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ اگر نمائندے اپنے ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس مسئلے کی طرف توجہ دیتے تو آج عوام اس طرح احتجاج پر مجبور نہ ہوتی۔

مظاہرے میں تحریکِ حقوقِ عوام کے سربراہان نے ایک ہفتے تک ڈید لائن دے کر کہا کہ اگر بجلی کی بندش ایک ہفتے تک صحیح نہیں ہوئی تو دو فروری کو بونی چوک میں ایک بڑا جلسہ ہوگا، جس کے بعد چترال یا گریڈ اسٹیشن کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button