سیاست

سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی اپر اینڈ لوئیر چترال اور پنچاب کے عہدیداران کیساتھ معاون

سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی اپر اینڈ لوئیر چترال جناب خواجہ خلیل صاحب کی وزیر اعظم ٹائیگرز فورس کے پی اور پنچاب کے عہدیداران کیساتھ معاون خصوصی وزیر اعظم برائے امور نوجوانان جناب عثمان ڈار سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات۔
اسلام آباد ( نمائندہ چمرکھن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان جناب عثمان ڈار صاحب سے صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب کے ٹائیگرز فورس کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کو درپیش مسائل کے بارے میں معاون خصوصی کو آگاہ کئے۔ چترال اپر اور لوئیر کی نمائندگی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی چترال جناب خواجہ خلیل نے چترال میں ٹائیگر فورس کے مسائل کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار صاحب نے تمام اراکین کی باتیں سن کر ٹائیگرز فورس کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے احکامات جاری کئے ۔
یاد رہے ٹائیگرز فورس کی قیام کے بعد معاون خصوصی سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button