ٹیکنالوجیخبریںصحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کالاش ویلی کیلئے ایمبولینس گاڑی کا عطیہ

پشاور (نمائندہ ؛ چمرکھن ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کالاش ویلی کیلئے ایمبولینس گاڑی کا عطیہ دیا گیا۔ ڈی جی ہیلتھ آفس پشاور میں ایمبولینس گاڑی محمکہ صحت چترال لوئر کے سپرد کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں  ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالانے ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے پی ڈاکٹر شوکت کے علاوہ مشیر صحت  ڈاکٹر عابد جمیل  تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال لوئر ڈاکٹر فیاض علی رومی کو ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالانے ایمبولینس گاڑی کی چابی پیش کیں ۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دی گئی ایمبولینس گاڑی کالاش ویلیز کے مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے کے کام آئیں گی۔مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے کالاش ویلی (بمبوریت) پر ایمبولینس موجود ہوں گی۔

ڈاکٹر فیاض علی رومی نے چمرکھن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس کے علاؤہ چترال لوئر میں ای پی آئی کے تمام مراکز رینویشن کے کام مکمل کئے گئے جبکہ چترال لوئر ڈی ایچ او کی جانب عنقریب دو ہسپتالوں میں رینویشن کا کام بہت جلد شروع کئے جائیں گے۔ 

ڈی ایچ آو چترال لوئر ڈاکٹر فیاض علی رومی نے ایمبولینس گاڑی کا عطیہ اور ای پی آئی کے تمام مراکز کو رینویٹ کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Back to top button