اپر چترالموڑکھو

جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر اجلاس۔

اویر (چمرکھن ) جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس تنظیم کے دفتر باغ اویر مین منعقد ہوا۔اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک سے شروغ ہوا ۔اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق الملک نے کی ۔اجلاس کا ایجنڈا تنظیم کے صدر زار احمد نے پیش کیا ۔ایجنڈے مین تنظیم کے اکاؤنٹ کا مسلہ،پرپیش اویر پل اور دوسرے ترقیاتی کام جو اویر مین ہورہے ہین انکا جائزہ تھا۔اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے اکاؤنٹ کو جلد از جلد کھول دیا جاۓ اور ساتھ ہی اسکے لۓ کمیٹی بھی تشکیل دی گئ۔پرپیش اویر پل کے حوالے سے صدر تنظیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ پرپیش اویر پل پر اگر توجہ نہین دی گئ تو کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش اسکتا ہے ۔یاد رہے پھوکیڑ پل یا چھانی اویر روڈ بند ہونے کی صورت مین پرپیش اویر پل علاقہ اویر کو دوسرے علاقون سے ملانے کا واحد زریعہ ہے۔اس حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس کے بعد علاقے مین جاری ترقیاتی کامون کا جائزہ بھی لیا گیا اور ساتھ ہی تنظیم کو مزید مظبوط کرنے کے لیئے رابطوں کا سلسلہ شروغ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔اخر مین اپس مین اتحادو اتفاق اور نیک نئتی سے علاقے کی خدمت پر اتفاق کیا گیا۔اور ہونہی اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

Advertisement
Back to top button