اپر چترالسماجی

لوٹ اویر میں زنانہ ہائی سکول ، چھانی اویر روڈ اور ٹیلی نار نیٹ ورک کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں۔ جذبہ خدمت تنظیم چترال

 لوٹ اویر (نمائندہ چمرکھن) فلاحی و سماجی تنظیم ” جذبہ خدمت تنظیم چترال” یونین کونسل اویر کا اہم اجلاس تنظیم ہذا کے دفتر باغ اویر میں شہزادہ شفیق الملک کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیم کے کابینہ ممبران کے علاوہ علاقہ عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئیں۔ اجلاس میں یوسی اویر کے دیرینہ اور چیدہ چیدہ مسائل پر شرکاء نے تفصیلی گفتگو کیں۔

  مقررین نے دور حاضر میں تعلیم خصوصاً تعلیم نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس تاسف کا اظہار کئے کہ پورے یوسی میں اب تک زنانہ ہائی سکول موجود نہیں لہٰذا حکومت کو فی الفور یوسی اویر میں زنانہ ہائی سکول کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے عملی کام شروع کرائیں۔ علاوہ ازیں چھانی اویر روڈ کی فوری تعمیر و مرمت کےلئے حکومت سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

    چیئرمین تنظیم ہذا نے زنانہ ہائی سکول اور چھانی اویر روڈ کے مسئلے کے علاوہ ٹیلی نار کی ناقص نیٹ ورک سروس پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا، انہوں نے اس بات پہ افسوس کا اظہار کیا کہ ٹیلی نار غیر ملکی انٹرنیشنل پرائیویٹ کمپنی ہونے کے باوجود اویر کے باسیوں کے ساتھ حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔

   انہوں نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ اویر کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کےلئے حکومت سمیت سول سوسائٹی اور تمام متعلقہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button