اپر چترالسیاستلاسپور

معاون خصوصی وزیر زادہ نے لاسپور کا ایک روزہ دورہ کیا۔ عوام لاسپور نے وزیر زادہ کا پر تپاک استقبال کیا۔

لاسپور (فضل الدین جوش ) وزیر زادہ صاحب لاسپور کے تمام دیہات کا دورہ کر کے لوگوں کے مساٸل سنے اور ترجیحی بنیادوں پر مساٸل حل کرنے کی یقین دہانی کراٸی۔ ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف چترال کے سرپرست اعلی عبدل لطیف صاحب،ضلعی صدر اپر چترال رحمت غازی صاحب، تحصیل مستوج کے صدر و جنرل سیکریٹری بابر اور حبیب اللّہ صاحب، انصاف یوتھ ونگ اپر چترال کے صدر محمد ہارون صاحب، دیگر ضلعی قیادت اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹیم موجود تھے۔

میں اپنی طرف سے، لاسپور کے سنٸیر پارٹی قیادت، یوتھ ونگ کے نوجوانان اور لاسپور ک عوام کی طرف سے وزیر زادہ صاحب اور ان کے ہمراہ آٸے ہوٸے پارٹی قیادت کا لاسپور تشریف آوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے دیر آید درست آید کے مصداق لاسپور سمیت اپر چترال کے تمام علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر زادہ صاحب نے یو۔سی لاسپور کے لٸے دو کروڑ روپے پیکج کا اعلان کیا۔ اور لاسپور ویلی کے گزرشتہ چالیس سالوں سے حل طلب اور چیدہ چیدہ مساٸل حل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

Advertisement
Back to top button