اپر چترالتورکھوخبریںلاسپورمستوجموڑکھو

معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا اپر چترال کے تمام علاقوں کے دورے کے بعد اپر چترال کے تمام لائینز ڈیپارٹنس کے ساتھ دفتر ڈپٹی کمشنر میں ہنگامی میٹنگ۔

بونی (نمائندہ چمرکھن ) معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے ٹی ایم اوز،ار ڈی ڈی،سی اینڈ ڈبلیو اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو تنبیہ کی ہے کہ عوام آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے لہذا آئیندہ کسی بھی پروجکٹ کی تکمیل میں من مانی غیر ضروری تاخیر اور کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی لہذا تمام متعلقہ حکام کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنےقبلے درست کر لیں۔

اپر چترال میں جتنے بھی پراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں یا ابھی تک نا مکمل ہیں کی جانچ پڑتال اور نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،پرائیویٹ انجینیئر، انجینیئر آر ٹی ڈی، انجینیئر سی اینڈ ڈبلیو، انجینیئر پبلک ہیلتھ اور انجینیئر ٹی ایم ایز شامل ہیں۔
کمیٹی تمام پراجیکٹس مقررہ وقت پر آڈٹ کر کےرپورٹ پیش کرے گاکسی بھی پراجیکٹ میں ٹھیکیدار کی طرف جان بوجھ کر غفلت یا کسی اورکمی بیشی کی صورت میں ٹھکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔کوتاہی کی صورت میں انجینیئرز کے ساتھ بھی دو دو ہاتھ کیا جائے گا۔

ٹی ایم او مستوج کے زیر نگرانی بی او کیو کے مطابق دیو سیر لنگ روڈ یارخون، لاسپوراور مستوج میں پراجیکٹس ابھی تک نا مکمل ہیں۔ٹی ایم او تورکہو موڑکہو کے زیر نگرانی کھوت ویلی، تریچ ویلی، نشکوہ میں کام تسلی بخش نہیں ہیں۔

پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کھوت تورکہو پائپ لائین،لنگول نشکوہ پائپ لائین،لنگول مداک زیزدی پائپ لائین ابھی تک فنکشنل نہںں ہیں۔سی اینڈ ڈبلیو اور فوڈ ڈیپارٹمنٹس کے زیر نگرانی گرین گودام کھوت،بروغل اور اویر ابھی تک نامکمل ہیں۔کمیٹی ان علاقوں پر خصوصی توجہ دے گی۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں رائیں جنالی بی او کیو کے مطابق کام نہیں ہوا ہے لہذا تجاوزات ہٹا کے دوبارہ بی او کیو کے مطابق رائیں جنالی کی دوبارہ تعمیر اور زانگ لشٹ جنالی سے جلد از جلد تجاوزات ہٹا کر نوجوانوں کے لیے خالی کیا جائے گا۔ڈی ایف سی اپر چترال کو ہدایت کی کہ اپر چترال کے تمام بلخصوص ریچ ویلی، لاسپور ویلی اور یارخون ویلی کے تمام پی آر سنٹرز اور سیل پوائنٹس میں ناپ کو یقینی بنانے کے لیے ترازو کی فراہمی کے ساتھ صاف اور معیاری گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کو ہدایت کی کہ اپر چترال کے تمام علاقوں کے سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کلاسز کے ساتھ بروغل ویلی میں 8 کمیونٹی سکولز کے رجسٹریشن اور میوٹیشن اور میرغش تریچ ویلی میں مکتب سکول کی منظوری پر فوراً سے پیشتر اقدامات کیا جائے۔

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کےساتھ تورکہو رینج بنانے پر بھی غور کیا گیا۔علاوہ ازیں میٹنگ میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے مختلف ایشوز کے حوالےسے وزیر زادہ کو آگاہ کیا۔

Advertisement
Back to top button