خبریںسیاست

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں 6 نشستوں پر فتح کیساتھ ہی 2018 کے عام انتخابات میں 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

اسلام آباد (چمرکھن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں 6 میں کامیابی حاصل کرکے 2018 کے عام انتخابات میں 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔گزشتہ روز ہونیوالے قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں عمران خان امیدوار تھے اور انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے ضمنی انتخابات میں 6 نشستوں پر فتح کیساتھ ہی 2018 کے عام انتخابات میں 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو اور پھر عمرا ن خان بیک وقت 5 حلقوں سے الیکشن لڑ چکے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو 4 نشستوں کے فاتح اور ایک پر شکست کھائی تھی

Advertisement
Back to top button