اپر چتراللاسپورمستوج

علاقہ عمائدین کا مستوج میں اجلاس، مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی

مستوج خاص میں علاقہ عمائدین اور معتبرات کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی عماد الدین منعقد ہوا۔اجلاس میں لاسپور، مستوج اور یارخون کے عمائدین و معتبرات نے شرکت کیں۔اجلاس میں اس بات پر غم و غصّے کا اظہار کیا گیا کہ اپر چترال الگ ضلع بننے کے باوجود ان تین یوسیز کے عوام کی مشکلات میں کوئی کمی نہ آئی۔ایک چھوٹے سے دفتری کام کےلئے بھی بونی جانا پڑتا ہے۔حالانکہ اس بابت پچھلے مہینے ایک قرارداد کے ذریعے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ مستوج خاص میں موجود اے سی اور تحصیلدار کے دفترات کو فعال بناکر یہاں متعلقہ افسران کو تعینات کیا جائے تاہم تاحال اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئیں۔
علاوہ ازیں اس بات پر تاسف کا اظہار کیا گیا کہ آر ایچ سی مستوج سے آغاخان ہیلتھ سروس اپنا ڈینٹل یونٹ واپس لے گئی جو صحت کی بنیادی ضروریات سے محروم عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان کے شروع کردہ "کامیاب نوجوان اسکیم” اور سستے گھروں کے منصوبوں سے اب تک ان علاقوں کو محروم رکھنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ممبران اسمبلی اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران پر زور دیا گیا کہ علاقے مسائل کے حل کےلئے فوری اقدامات کیے جائیں بصورتِ دیگر عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں گی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button