خبریںسیاستلوئیر چترال

بلدیاتی انتخابات کے ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال نے وزیر زادہ کو نوٹس جاری کردیا۔

(چمرکھن مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں چترال کے طول و عرض میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی غرض سے طوفانی دورہ کرنے والے وزیر اعلیٰ کے مشیر وزیر زادہ کو ڈسٹرکٹ لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔

محمد ارسلان اشرف نے جناب وزیر زادہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے دفتر میں بذات خود یا بذریعہ مختار پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی ہیں۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس میں کہا ہے کہ بذریعہ سوشیل میڈیا یہ بات نوٹ کیا گیا ہے کہ مورخہ 15 مارچ کو انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی مقام پر کی گئی آپ کا خطاب بلدیاتی انتخابات کے ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement
Back to top button