تعلیمخبریں

خیبرپختونخوا سروس ٹریبونل کا فیصلہ اور چترال میں کھلی خلاف ورزی!

خیبرپختونخوا سروس ٹریبونل نے ایک کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے یہ حکم دیا تھا کہ محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر کا کوئی بھی آفیسر منیجمنٹ کیڈر میں تعینات نہیں ہو سکتا۔ اس کے بعد ایسی تمام تعیناتیاں تقریباً منسوخ کی گئیں تھیں۔ لیکن چترال وہ بدقسمت خطہ ہے کہ یہاں اپر اور لوئر دونوں کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹیچنگ کیڈر سے تعینات کئے گئے۔ حالیہ دنوں اپر چترال کے ڈی ایس او کی جانب سے پشاور میں منعقدہ انڈر 21 گیمز کےلئے دستے میں پی ٹی آئی کارکنان کی شمولیت کی منظوری دینے کے بعد شدید الزامات کی زد میں آنے کے بعد انہیں وہاں سے ہٹاکر دوبارہ ٹیچنگ کیڈر میں بھیجا گیا۔ جبکہ لوئر چترال کے ڈی ایس او جو کہ ٹیچنگ کیڈر میں گریڈ 16 کے پی ٹی ہیں، ابھی تک اپنی پوسٹ پہ براجمان ہیں۔
پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے وژن کے مطابق کسی کے ساتھ کسی بھی سطح پر نا انصافی نہیں ہونی چاہئے، انتظامی عہدوں پر اہل لوگوں کو تعینات ہونا چاہئے۔ لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی حکومت میں چترال میں پی ٹی آئی کے منشور کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ سوشیل میڈیا صارفین، چترال میں سوشیل میڈیا کارکنان اور خصوصاً عمران خان کے چاہنے والے کارکنان ان نا انصافیوں کے خلاف ہماری آواز میں آواز ملائیں گے۔

Advertisement
Back to top button