انتقال پر ملال

مختلف حادثات میں دو نوجوان جان بحق

کل دو مختلف حادثات میں چترال سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جان بحق ہوگئے۔

چترال(چمرکھن) کل دو مختلف حادثات میں چترال سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جان بحق ہوگئے۔ جمعرات کے دن گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والا سید تنویر اپنے آبائی علاقے گرم چشمہ میں چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا اور پشاور منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں دم توڑ گیا۔ مرحوم آغاخان یونیورسٹی کراچی میں طب کا طالب علم تھا۔

سید تنویر

دوسری جانب بریپ سے تعلق رکھنے والا 15 سالہ حسنی مبارک پشاور میں موٹرسائیکل حادثے میں جان بحق ہوگیا۔ مرحوم پشاور کے ایک اسکول میں کلاس دہم کا طالب علم تھا۔ انکے جسد خاکی کو تدفین کیلئے آبائی گاوں روانہ کردیا گیا ہے۔

حسنی مبارک

چترال سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی وفات نے اہلیان علاقہ کو مغموم کردیا ہے۔ چمرکھن تمام لواحقین کیساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button