اپر چترالخواتین کا صفحہکھیل

اپر چترال کی قابل فخر بیٹی فخر پاکستان نورینہ سلطان کا اعزاز۔

چمرکھن (اسپورٹس ڈیسک): اپر چترال کے خوبصورت گاؤں کارگین سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی فخر محترمہ نورینہ سلطان صاحبہ نے لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے
اسپورٹس گالا” تیر اندازی ” مقابلے میں بہترین نشانہ بازی کرکے” گولڈ میڈل ” کا اعزاز اپنے نام کر لی ہے۔
مس نورینہ سلطان پنجاب اسپورٹس کلب کیساتھ بطور متعدد کھیلوں کے کھلاڑی وابسطہ ہیں۔ مس نورینہ سلطان کھیلوں کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔
محترمہ نورینہ سلطان صاحبہ پنجاب اسپورٹس کلب روالپنڈی کیساتھ بطور تیر انداز ، فٹبالر ، کرکٹر ، ہاکی پلیئر اور ولی بال پلئیر منسلک ہیں۔
قوم کی یہ عظیم بیٹی اب تک بے شمار ملکی سطح کے اعزازات اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ ان میں سے کچھ اہم ترین اعزازات بھی ہیں جن کی تفصیل درجِ زیل ہے۔
آل پاکستان ویمن تیر اندازی مقابلے میں شرکت کی اور اپنے کلب کیلئے گولڈ میڈل میڈل جیتی
پنجاب اسپورٹس کمپلیکس
نیشنل ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتی
2020 میں نیشنل ویمن فٹبال چیمپئنشب گجرانوالہ میں اسلام آباد کوئین کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل جیتی
روالپنڈی میں ثقافت عالمی دن کے موقع پر گزشتہ سال چترال کی ثقافت اور خواتین کے ملبوسات پیش کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے مس نورینہ سلطان خداداد صلاحیت سے پھر پور انسان ہے۔ آپ ایک قابل طالبہ کیساتھ ساتھ بہترین لکھاری اور شاعرہ بھی ہیں ۔
مس نورینہ سلطان کارگین کے مشہور سماجی و ادبی شخصیت ریٹائرڈ (حوالدار میجر) سلطان مراد کی صاحبزادی ہے
واضح رہے مس نورینہ سلطان پنجاب یونیورسٹی سے کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں گریجویشن کر رہی ہے۔
چمرکھن گروپ انتظامیہ اور ممبران قوم کی قابل بیٹی کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button