فٹ بالکالم نگار

چترال میں فٹبال کا ٹیلنٹ

قاری میر فیاض

 

آج کل فٹبال کا بخار ملک کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے
تو سوچا کہ اسی مناسبت سے گپ شپ ہو جائے

اس وقت چترال میں مالاکنڈ ڈویژن کا پہلا فٹبال لیگ چترال فٹبال لیگ کے نام سے انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتامی مراحل میں داخل ہے.

اس لیگ کی کامیابی کا اندازہ اپ گراؤنڈ میں موجود کراؤڈ کی تعداد کو دیکھتے ہوئے لگا سکتے ہیں

شاندار ایونٹ کے لئے جہاں مینجمنٹ کی کوششیں قابل تحسین ہیں وہیں اس ایونٹ کو چار چاند لگانے میں کئی انٹرنیشنل پلیئر کی موجودگی اور شاندار پرفارمنس کا بھی سب سے بڑا کردار رہا ہے
خصوصاً محمد رسول خان سابق انٹرنیشنل سٹرائیکر نے انٹرنیشنل پلیئر سے مزین چترال فالکن کے نام سے میدان میں ٹیم اتار کر ٹورنامنٹ کو جاندار بنایا

یاد رہے محمد رسول کو پاکستان کے فٹبال میں ایک خاص مقام حاصل ہے
نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی یادگار پرفارمنس بھی دے چکے ہیں
جن میں سب سے قابل ذکر سیف گیم مقابلوں کے دوران جاپان کے خلاف فری کک میں شاندار گول تھا

نیشنل ٹیم کے علاوہ پاکستان پریمئر لیگ میں کے ار ایل فٹبال کلب اور کراچی الیکٹرک جیسی بڑی ٹیموں کی کئی ایونٹ میں کپتانی کر چکے ہیں

محمد رسول کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے مسلسل تین سال پاکستان پریمئر لیگ کا ٹاپ سکورر رہا
کسی زمانے میں صرف محمد رسول خان ہی چترال کی نمائیندگی کرتے تھے پاکستان پریمیئر لیگ میں

جبکہ آج مختلف ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن ہی چترال کے ہیں اور کئی پلئیر مختلف ٹیموں کی طرف سے کھیل رہے ہیں
تو یہ تمام پلئر اج رسول خان کو پاکستان کا لقب اور اپنا استاد اسی لئے مانتے ہیں کہ ان سب کو فٹبال میں مقام بنانے اور نام پیدا کرنے کی امید انہیں دیکھ کر ہی ہوئی تھی
آج چترال کے نوجوان پاکستان فٹبال میں ریڑھ کی ہڈی کا حیثیت رکھتے ہیں
ضیاء الاسلام، اظہار لال، افتخار، سید غازی امیر سہیل، عالمگیر جیسے اور بھی بہت سارے باصلاحیت چترال کے نوجوان موجود ہیں جو اس وقت پاکستان کے فٹبال میں چترال کی نمائیندگی مختلف ڈپارٹمنٹ کی ٹیم میں کھلتے ہوئے کر رہے ہیں

چترال میں گراونڈ اور سہولیات کے فقدان کے باوجود فٹبال کا اس قدر ٹیلنٹ حیران کن ہے
جس پر گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا ہو
پاکستان فٹبال کو زبوں حالی سے نکالنے میں ان نوجوانوں کا کردار ہو اور فٹبال کا ٹیلنٹ چترال پسماندہ ہونے کی وجہ سے ضائع نہ ہو

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button