اپر چترالسماجی

اپر چترال کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے گریڈ اسٹیشن کی دی جائے۔۔ تحریک حقوق اپر چترال کی وفاقی وزیر کو قرار داد۔

 بونی (ذاکر زخمی ) اپر چترال میں سردیوں میں بجلی کا مسلہ کئی سالوں سے درپیش ہے۔یہ مسلہ ہمیشہ عوام کو پریشانی اور انتظامیہ کے لیے درد سر بنا رہتا ہے گزشتہ روز وفاقی وزیر  معاشی امور محترم عمر ایوب نجی دورے پر اپر چترال تشریف فرما تھے موقعے کو عنیمت جان کر تحریک حقوق اپر چترال کی پیلٹ فارم سے ایک قرار داد ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی توسط سے تحریک کے سرگرم رہنما پرویز لال نے وفاقی وزیر کو پیش کی۔

قرارداد میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور اپر چترال کے لیے گریڈ اسٹیشن کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی۔موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے قرارداد کو حق بجانب قرار دیکر اس مسلے کو حل کرنے کی سفارش کی ۔جس پر پر وفاقی  جناب عمر ایوب نےاولین فرصت میں دونوں مسلے حل کرنے کا وعدہ کیا ۔

تحریک حقوقِ عوام اپر چترال ہر وقت بنیادی نوعیت کے مسلوں کو اجاگر کرکے آن کے حل کے لیے کوشان رہتاہے  امید کی جاتی ہے وفاقی وزیر،بجلی کے دیرنہ مسلے کو حل کرکے اپر چترال کو مسلسل پریشانی سے نجات دلائے گی ۔

Advertisement
Back to top button