اپر چترالخبریںکھیل

نیشنل پیراگلائیڈنگ چمپیئن شپ کے افتتاحی تقریب کا مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب خان ہونگے۔

با خبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان اپر چترال میں شروع ہونے نیشنل پیرا گلائڈنگ چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئےکل چترال پہنچ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اپر چترال میں یکم اکتوبر کو شروع ہونے والے نیشنل پیرا گلائڈنگ چمپئین شب کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے ساتھ وفاقی اور صوبائی سطح اعلیٰ سیاسی قیادت اور سرکاری افسران بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل صاحبہ کی نیشنل پیرا گلائڈنگ چمپین شپ کے افتتاحی تقریب میں شرکت متوقع تھی ذرائع کے مطابق زرتاج گل صاحبہ دیگر اہم مصروفیات کی وجہ سے دورہ چترال منسوخ کردی ہے ۔

Advertisement
Back to top button