اپر چترالتورکھوسیاستلاسپورمستوجموڑکھو

سینیٹر فلک ناز چترالی کی اپر چترال بونی آمد پر شاندار استقبال۔

بونی (نمایندہ خصوصی ؛ ذاکر زخمی ) چترال کی بیٹی مالاکنڈ دویژن کے پہلے خاتون سینیٹر کی اعزاز پانے والی سنیٹر فلک ناز چترالی پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے سنیٹرمنتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ تحریکِ انصاف کے ورکروں کے ساتھ ملاقات کے سلسلے آ ج اپر چترال بونی کا دورہ کیا۔لوئیر چترال سے اپر چترال اتے ہوئے مختلف جگہوں پر استقبالیہ بنیرز لگاکر لوگوں اور ورکروں نے والہانہ اور شاندار انداز میں ان کی استقبال کی۔

اور کئی جگہوں پر ورکروں نے فلک ناز چترالی صاحبہ کو ہار پہنائے۔بونی پہنچ کر پی۔ٹی۔ائی مستوج کے تحصیل صدر بابر علی ہاوس میں ورکروں کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں پی۔ٹی۔ائی کے مختلف وِنگ کے سربراہاں کے علاوہ تورکھو،موڑکھو اور یارخون کے ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پی۔ٹی۔ائی اپر چترال کے۔ نائب صدر نوجوان اور سرگرام راہنما احسان الحق نے نظامت کے فرائض سرانجام دی تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔

پی۔ٹی۔ائی مستوج کے صدر بابر علی سینٹر صاحبہ کو پھول پیش کی اور چادر پہنائی۔پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال کے جنرل سکرٹری افتاب ایم۔ طاہرؔ سنیٹر مخترمہ فلک ناز چترالی اور مہمانوں کو خوش امدید کہا۔ اور پی ٹی ائی حکومت کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ان کے کہنا تھا پی۔ ٹی۔ ائی حکومت کے غریب دوست پالیسوں کے بدولت آج غریب عوام انصاف کارڈ،احساس پروگرام اور دوسرے سہولت سے مستفید ہورہے ہیں ساتھ تعلیمی نظام میں بھی واضح تبدلی اچکی ہے جس کے ثمرات معیاری تعلیم کی صورت میں سامنے ائینگے۔ انہوں نے دسروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ عناصر اپنی سیاست چمکانے کے لیے تورکھو روڈ پر سیاست اور جلسے کر رہے جبکہ وہاں پُل بن رہے ہیں روڈ بلیک ٹاپینگ شروع ہو چکی ہے اور کام زورو شور سے جاری ہے۔

افتاب ایم۔طاہرؔ کے ابتدائی کلمات کے بعد خواتین وِنگ اپر چترال کے جنرل سکرٹری سارہ بی بی نے سپاسنامہ پیش کی جس میں اپر چترال کے مسائل روڈ، ہسپتال وغیرہ کا ذکر کیا گیا۔شہزادہ سکندر الملک نے سپاسنامہ پر عدمِ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرواک سے اگے کسی بھی اہم مسلے کو سپاسنامہ میں شامل نہ کرنا علاقے کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔حالانکہ مستوج، لاسپور اور یارخون گزاشتہ الیکشن میں پی ٹی ائی کو بھر پور ووٹ دی تھی انہوں سنیٹر فلک ناز چترالی سے مطالبہ کیا کہ وہ لاسپور،مستوج اور یارخون کا دورہ کرکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

تحریکِ انصاف کے سنئیر راہنما اور سابق ضلع ممبر غلام مصطفی ایڈوکیٹ بھی اس تقریب پر اپنی تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنیٹر صاحبہ کی دورے کو وکرروں سے خفیہ رکھا گیا اور اس کے متعلق انہیں کوئی اطلاع نہ دی گئی جس پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپر چترال کو ورکروں کی مطالبے پر ضلع بنا دیا جس پر ان کے مشکور ہیں تا ہم ادارے ابھی تک فغال نہیں، فندز نہیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے خصوصی پیکیج دلانے میں کردار ادا کریں۔

سابق سکرٹری بلدیات،سابق ممبر ضلعی کونسل اور صدر تحریک انصاف اپر چترال رحمت غازی اپنے خطاب میں کہا کہ ہم تحریک انصاف کو نہ ایم پی اے دے سکے نہ ایم این اے لیکن وزیر اعظم پاکستان عمران خان خصوصی مہربانی کرتے ہوئے ہمیں ضلع دیا، ایم،پی،اے اور ساتھ سنیٹر بھی دی جو ان کا چترال کے ساتھ خصوصی محبت کا مظہر ہے۔ہم عمران خان کے محبتوں اور احسانات کے مقروض ہیں۔ انہوں نے سینٹر فلک ناز چترالی سے مطالبہ کیا کہ بونی ہسپتال بلڈنگ کاکام فنڈز کی عدم دستابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے وزیر اعلی سے خصوصی رابطہ کرکے فندز کی اجرا کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ تورکھو روڈ سست روی کا شکار ہے اور بونی شندور روڈ پر عملاً کچھ نہیں ہو رہاہے اس لیے ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سنیٹر فلک ناز چترالی صاحبہ اپنی خطاب میں ان کی شاندار استقبال کرنے پر اپر چترال اور لوئیر چترال کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا میں اپنی خوش ورکروں کے ساتھ بانٹنے یہاں ائی ہوں۔میں عنقریب تفصیلی دورے کا پروگرام بناونگی اُس وقت مستوج لاسپور یارخون، تورکھو اور ملکھو کا بھی تفصیلی دورہ کرونگی اور مسائل سے اگاہی حاصل کرکے ان کے حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگی۔آپ وکروں پر زور دیا کہ اپس میں اختلاف ختم کرکے باہمی اتفاق سے پارٹی کو منظم کریں اور بلدیاتی انتخابات میں جیت کر عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب مجھے سینٹ کی ٹیکیٹ سے نوازا تور مری حمایت میں سوشل میڈیا پراتنے زیادہ مہیم چلائی گئی کہ دنیا حیران رہ گئی۔اس لیے میں آپ سب کا مشکور ہوں۔ میں آپ ورکروں کی تواسط سے عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے چترال کی بیٹی کو سنیٹر منتخب کراکر چترال کو عزت دی یہ عمران خان کا چترال کے ساتھ خصوصی دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چترال کی بیٹی ہونے نے ناطے تمام مسائل کا اندازہ ہے ا ور ان مسائل کے حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بونی شندور روڈ اور بونی بوزند روڈ کی مشکلات سے باخبر ہیں اور ریشن کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے خصوصی پیکیج ان متاثرین کے لیے منظور کرانے کا بھی وعدہ کیا۔ تقریب کے آخر میں اپر چترال جنال کوچ کے معروف بزرگ شخصیت سید بادشاہ مسلم لیگ قاف چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن اور ان کی کردار سے متاثر ہو کر تحریکِ انصاف میں شامل ہو رہا ہوں،سنیٹر فلک ناز صاحبہ سید بادشاہ کو تحریکِ انصاف میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی ٹوپی پہنائی۔بعد میں سنیٹر فلک ناز ڈپٹی کمشنر آفس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بھی میٹنگ کی اورانہیں کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کی بہترین خدمت کرنے کی تلقین کی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button