چترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہ

اسلام آباد میں آذربائجان کی سفارت خانے میں کومیمریشن ڈے منایا گیا۔ سینٹر فلک ناز چترالی نے بھی شرکت کی ۔

اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن )گزشتہ سال 27 ستمبر 2020 کو آرمینیا کا اذرئیجان کے ساتھ سرحدی تصادم ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جام شہادت نوش کئے تھے۔ آج کے دن شہید ہونے والے افراد کی یاد میں 27 ستمبر کو بطور” یاد گار ” دن منایا گیا .ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے علاؤہ دختر چترال سینیٹر فلک ناز چترالی بھی کومیمریشن  ڈے میں خصوصی طور شرکت کی۔

پاکستان میں آذربائجان کا سفیر علی زادہ کاترکی نے آذربائجان اور آرمینیا کے متنازعہ سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ انہوں نے کہا آج کے دن آذربایجان کی فوج نے آرمینیائی فوج کو منہ توڑ جواب دیکر جنگ جیتیں ۔

انہوں نے کہا گزشتہ سال 27 ستمبر 2020 کو پاکستان نے ہمارے ساتھ بھر پور اظہار یک جہتی کیا جس کے لئے ہم پاکستانی قوم کا شکر گزار ہیں۔
واضح رہے یکم اکتوبر 2021 کو پاکستان کی اعلیٰ وفد کیساتھ فلک چترالی آذربائجان کا دورہ کریں گی۔

Advertisement
Back to top button