خبریںصحت

سینیٹر فلک ناز چترالی ڈپٹی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ،ڈاکٹرز کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

دیر بالا (نمائندہ ،چمرکھن) سینیٹر فلک ناز چترالی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال دیر بالا کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی، میل، فیمیل وارڈز سمیت دیگر جگہوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔

سینیٹر فلک ناز چترالی نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے دورے جاری رہیں گے ، انکا کہنا تھا کہ دیر کے عوام کو درپیش صحت کے مسائل کا ازالہ کرنے ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام تر وسیل کو استعمال میں لیا جا رہا ہے ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button