خبریںسماجیگلگت بلتستانلوئیر چترال

تحریک انصاف کی حکومت ملک کے طول و عرض میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا رہی ہیں، دیر موٹر وے سے دیر اور چترال کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ سینیٹر فلک ناز چترالی۔

اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن ) سینیٹر فلک ناز چترالی نے دیر موٹر وے کے حوالے سے ایک اخباری میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کے طول و عرض میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا رہی ہیں۔ دیر موٹر وے سے دیر اور چترال کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ دیر موٹر وے کی تعمیر سے آمد ورفت میں وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی جغرافیائی اہمیّت کی حامل موٹر وے کی تکمیل سے نہ صرف علاقے میں تجارت صنعت ، زراعت اور خصوصاً سیاحت کو ملے گا بلکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز بھی ہوگا۔ 

سینیٹر فلک چترالی نے  مزید کہا کہ ایکنک سے دیر موٹر وے کو منظور کرانا یقیناً ایم این اے صاحبزادہ صبعت اللہ کی دن رات کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا دیر موٹروے، سیاحتی راستوں کا ایک حصہ ہے اور یہ چترال، گلگت اور چین کے ساتھ تجارت کو تبدیل کرے گی۔

سینیٹر فلک ناز چترالی نے اس اہم منصوبے کو ایکنک سے منظور کرانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ، وزیر مواصلات مراد سعید اور ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کا دیر اور چترال کی عوام کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button