اپر چترال

پریس ریلیز ڈپٹی کمشنر اپر چترال

  اپر چترال میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور اور کورونا ضابطہ اخلاق کو ہر ممکن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس دوران انہون نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور چینی وغیرہ کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ انہون نے چکن کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے پولٹری فارم مالکان کو نرخنامے کے عین مطابق چکن فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ انہون نے پولٹری فارم کے اندر صفائی کی ناگہتہ بہہ صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولٹری فارم مالک کے خلاف جرمانے لگائے۔ انہون نے متعدد افراد کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور کورونا سے متعلق دوسرے ضروری احکامات کی بجاآوری کے سلسلے میں سخت ترین وارننگ دےدی۔ انہون نے کئی قانون شکن عناصر کے خلاف جرمانے بھی لگائے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button