اپر چترالمستوج

مستوج میں برفانی تیندوے کا حملہ، 34 عدد بھیڑ بکریاں ہلاک۔

گزشتہ شب مستوج نوغور کے جانوروں کے باڑے مقام میں گھس کر برفانی تیندوے نے 34 بھیڑ بکریوں کو چیر پھاڑ کر ہلاک کر دیا۔
چمرکھن نمائندے کے رابطہ کرنے پر شہزادہ سکندر الملک نے بتایا کہ رات کی تاریکی نوغور سے متصل جانوروں کے باڑے میں چھت کے راستے داخل ہوکر برفانی تیندوے نے بھیڑ بکریوں پہ حملہ کیا ہے، محکمہ جنگلی حیات کے نمائندوں نے چھت پہ موجود پاؤں کے نشانات اور جانوروں کے جسم پہ لگے زخموں کے معائنے کے بعد برفانی تیندوے کے حملے کی تصدیق کیں۔


گزشتہ سال سے پورے چترال میں برفانی تیندوے اور دیگر جنگلی جانوروں کے حملوں میں تیزی آئی ہے، محکمہ جنگلی حیات کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ ان حملوں کی روک تھام کے سلسلے میں مؤثر منصوبہ بندی کی جائیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button