اپر چترالصحتمستوج

ریجنل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی) مستوج میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

ریجنل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی) مستوج میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
ہسپتال انتظامیہ ایس او پیز پر عمل کرانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام۔


مستوج (نمائندہ چمرکھن) آر ایچ سی مستوج میں انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کو روند ڈالا۔ ویکسین کے لئے آئے ہوئے بزرگ شہریوں نے بدانتظامی کا پول کھول دیا۔

آر ایچ سی مستوج میں عملے کی شدید کمی ہونے کیوجہ سے بزرگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال میں عملے کی کمی ، واش رومز میں صابن موجود نہ سینی ٹائیزر کا انتظام بزرگ شہریوں نے شکایت کے انبار لگا دئیے۔

چمرکھن ڈاک کام ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور ڈی ایچ او اپر چترال کے نوٹس میں لاتے ہیں  کہ ویکسینیشن سنٹر میں سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھا گیا تو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ لہذا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت اپر چترال کو چاہیے کہ بزرگ شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف بی ایچ یوز میں ویکسینیشن کا بندوست کیا جائے۔ بصورت دیگر ویکسینیشن سنٹر سے وائرس پھیلنے کا خدشہ یقینی ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button