اپر چترالصحتکورونا وائرس

آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے تعاون سے لوکل کونسل بانگ میں کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع۔

بانگ (نمائندہ چمرکھن )وادی یارخون کے پسماندگی اور دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے AKHSP نے ضلعی انتظامیہ اور DHO کے تعاون سے ریجنل کونسل اپر چترال ،کے زیر نگرانی میں آغا خان ہیلتھ سینٹر بانگ اور شوست میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا۔ 60 سال سے زائد عمر کے 580 لوگوں کو سخت SOPs کیساتھ ایک دن میں ویکسین لگائی گئ۔ اس دوران ہیلتھ سروسز اپر چترال کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر سردار نواز نے کورونا ویکسینیشن سینٹر بانگ کا اچانک دورہ کیا اور ایس او پیز کی یقینی بنانے اور سنجیدہ انتظامات پر لوکل کونسل بانگ کے پوری ٹیم کی تعریف کی۔

اس موقع پر پریزیڈنٹ لوکل کونسل بانگ نے اپنے طرف سے اور اپنے عملے کی طرف سے متعلقہ ادارون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا, اور ان اداروں سے مزید تعاون اور ویکسین کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ، کہ وہ پہلے بھی کرونا کے وبا کو پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کی کوشش کی ہے۔ اور آئندہ بھی وہ ادارون کے ساتھ بھر پور تعاؤن کرینگے۔

والنٹیرز کور کے کیپٹن ریٹائرڈ صوبیدار گل یوسف نے کہا کہ وہ ہر ممکن تعاون کے ہمیشہ چوکس ہے ، وہ ایس او پیز کو یقینی بنانے اور ویکسین کے پروٹوکول سے بخوبی واقف ہے ۔
عبد الناصر سماجی کارکن اور لوکل کونسل بانگ کے ساتھ آنریری سیکرٹری ہے۔وہ کرونا وائرس کے شروع سے ہی ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لیے پیش پیش ہیں ۔وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ AKHSP , DHO اور ریجنل کونسل اپر چترال سے بے غیر کسی تاخیر مزید ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جس سے غریب لوگون کو سفری مشکلات، وقت کی بچت اور کرونا وائرس کے پھیلاو سے بچا جاسکتا ہے ۔

قاری مولا مدد شاہ مزہبی راہنما اور لوکل ہیلتھ بورڈ سے منسلک ہے۔ ان کے جمع کردہ ریکارڈ کے مطابق صرف بانگ کونسل میں ہی 40 سے 60 سال کے درمیان لوگون کو فرسٹ ڈوز کے لے مزید 1500 ویکسین درکار ہے۔ جس سے نہ صرف مستوج اور بونی کے ہسپتالوں میں رش سے بچا جاسکتا ہے بلکہ کورونا وائرس کے وبا بھی مزید نہیں پھیلے گا ۔
ہیلتھ سینٹر کے باہر اور اندر موجود معمر لوگوں نے ریجنل کونسل اپر چترال اور لوکل کونسل بانگ کے ٹیم کو کورونا کے خلاف ویکسینیشن سینٹرکو قریب لانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button