کورونا وائرس

نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکر بھی کووڈ-19 سے جان کی بازی ہار گئیں

حکومت نرسز کو تخفظ فراہم کریں اور نرسز کے لئے شہداء پیکج کا اعلان کریں انور سلطانہ

پشاور (چمرکھن ڈاٹ کام- اُردو پوائنٹ)  نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکر بھی کووڈ-19 سے جان کی بازی ہار گئیں،حکومت نرسز کو تخفظ فراہم کریں اور نرسز کے لئے شہداء پیکج کا اعلان کریں انور سلطانہ،
تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ سکول حیات پشاور کی نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکرکورونا وائرس کے مریضوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں خدمات انجام دینے والی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر شہد ہو گئی وہ چار مہینے سے کورونا میں مبتلا تھی اور زندگی اور موت کا جنگ کررہی تھی پروفیشنل نرسنگ ایسوسی ایشن کے پی کے کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے ان کی موت پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نرسز کو تخفظ دیں ان کے لئے کورونا سے بچاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کریں
انہوں نے کہا کہ کئی نرسز کورونا سے شہید ہوگئی لیکن حکومت اور محکمہ صحت کو اس طرف توجہ ہی نہیں انہون نے کہا کہ اسی طرح نرسز کا شہید ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اگر نرسز اسی طرح باری باری شہید ہوتی رہی تو پھر مریضوں کی دیکھ بھال کون کریں گا انہوں نے حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ شہید نرسز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شہیداء پیکج دیا جائے۔
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button