سیاست

نماز جمعہ اور نماز ِ جنازہ پڑھانے کے نام پر ووٹ لینے والوں کو بے تکی باتیں زیب نہیں دیتیں۔عبد اللطیف

مولانا عبد الاکبر چترالی اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ڈرامہ رچانا بند کردے۔ علاقے کی ترقی مولانا چترالی کا سیاسی ایجنڈا ہے ہی نہیں۔ سابق صدر پی ٹی آئی چترال کا ردعمل۔

مولانا عبد الاکبر چترالی اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ڈرامہ رچانا بند کردے۔ عبد اللطیف
علاقے کی ترقی مولانا چترالی کا سیاسی ایجنڈا ہے ہی نہیں۔ سابق صدر پی ٹی آئی چترال کا ردعمل۔

سابق صدر پی ٹی آئی عبد اللطیف

مولانا چترالی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف چترال کے سابق صدر عبداللطیف نے کہا ہے کہ اگر اسمبلی میں عبد الاکبر چترالی کی بات نہیں سنی جاتی تو انہیں مستعفی ہو کر گھر بیٹھنا چاہیے۔ مفت میں تنخواہ لے کر قوم کا پیسہ کیوں ضائع کر رہے ہیں؟۔ درجنوں افراد اسمبلی میں لوٹا بننے کو تیار ہیں لیکن حکومت انہیں گھاس نہیں ڈالتی ، عبد الاکبر چترالی کی ایک سیٹ کس قطار میں شمار ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چترال کے مسائل اور فنڈنگ کے حوالے سے عبد الاکبر چترالی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے پاکستان تحریکِ انصاف کے ورکرز اپنے مسائل حکومت تک پہنچانے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے جن منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا تھا موصوف کو اُن کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے اس لئے وہ الزام تراشی کر کے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ سابق صدر نے مولانا عبد الاکبر چترالی کو مشورہ دیا کہ وہ جس ایجنڈے پر ووٹ لے چکے ہیں اسمبلی میں اس پر کام جاری رکھیں اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button