اپر چترالسماجی

تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان اور چترال کی ترقی کے لئے سنجیدہ دیرپا اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی چمرکھن سے گفتگو۔

ایکسپریس وے کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ۔

 

چترال گلگت ایکسپریس وے چترال اور گلگت کی تقدیر بدل دے گا۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی۔

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے چمرکھن گروپ کے سی ای او شجاعت علی بہادر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت   گلگت  بلتستان اور چترال کی ترقی و خوشحالی کے لئے مثالی دیرپا اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جس کی واضح مثال چترال گلگت ایکسپریس وے کی تعمیر ہے۔ چترال ایکسپریس وے چترال اور گلگت بلتستان میں خوشحالی کا نیا دور لے کر آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اس حوالے سے صدر پاکستان، وزیر اعظم کے مشیر زولفی بخاری اور علی امین گنڈا پور سے میری بات چیت ہوئی ہے ۔

صدر پاکستان اورڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ

اسی سال کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ پراجیکٹ کی پی سی ون تیار ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ چترال گلگت ایکسپریس وے کی بدولت ملکی اور بین الاقوامی کے سیاح بڑی تعداد میں گلگت بلتستان اور چترال کا رخ کریں گے۔

ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات، گلگت چترال ایکسپریس وے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال۔

سیاحوں کی چترال و گلگت بلتستان میں عدم دلچسپی کی وجہ سڑکوں کی مخدوش حالت ہے۔ ایکسپریس وے بننے کے بعد ہمارے ونٹر فیسٹولز بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button