اپر چترالتورکھوخبریںسیاست

جمیعت العلماء اسلام کے رہنما اورحالیہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار حسین زرین نے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار میر جمشید الدین کے حق میں دستبردار

چترال (محکم الدین) تورکہو سے تعلق رکھنے والے جمیعت العلماء اسلام کے رہنما اورحالیہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار حسین زرین نے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار میر جمشید الدین کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں اپنے حامیوں میر ظفر، شیر محمد اورنصیر احمد کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تورکہو ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کے بے شمارمسائل ہیں جن میں سے تورکہو روڈ اور چار آر سی سی پلوں کی تکمیل، گولین ہائیڈل پاور اسٹیشن کی طرف سےمسلسل لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ اور تورکہو ٹی ایم اے آفس کا قیام سر فہرست ہیں جن کیلئے پاکستان تحریک انصاف چترال کے قائدین اور تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار میر جمشید الدین نے یقین دھانی کی ہے ۔ کہ ان مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ اس لئے میں عوام اور علاقے کے مفاد کی خاطر میر جمشیدالدین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ تقسیم کی اور جے یو آئی کی طرح میرٹ کی دھجیاں اڑانے سے اجتناب کیا ۔ انہون نے کہا ۔ جے یو آئی اپر چترال کی طرف سے امیدوار کی نامزدگی کیلئے 9 نام بھیجے گئے تھے ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جس کا نام فہرست میں شامل ہی نہیں تھا۔ اس لئے میں ذاتی طور پر بہت دلبرداشتہ ہو گیا ہوں اور جے یو آئی چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں تاہم الیکشن کے بعد کسی اورپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنےتمام حامیوں اور سپورٹروں سےمل کر میر جمشیدالدین کی کامیابی کیلئے کام کریں گے۔

Advertisement
Back to top button