سیاست

اسرار صبور کا مروجہ انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان۔

پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما اسرار صبور مروّجہ انتخابی سیاست سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کش ہوگئے۔

 

پاکستانی سیاست دانوں کے سیاسی رویّوں سے دل برداشتہ ہو کر اپنا فعّال سیاسی کیریئر ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ اسرار صبور۔


چمرکھن ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے ضلعی رہنما اسرار صبور نے بڑا اعلان کر دیا کہ وہ مستقبل میں عملی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ لے کر اپنی مرضی سے سیاست میں آیا تھا تاہم یہاں کی سیاسی کمیونٹی کا عجیب وغریب انداز ِ سیاست مجھے پسند نہیں آیا۔ اس لئے اپنی مرضی سے کُوچہ ء سیاست چھوڑ رہا ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٫گزشتہ انتخابات میں میرے حلقے میں مجھے توقع سے زیادہ ووٹ ملے۔ میں اُن اکتالیس ہزار ووٹرز کا ہمیشہ شکر گذار رہوں گا جنھوں نے اپنا قیمتی ووٹ میرے حق میں ڈال کر مجھ پر اعتماد کیا۔ میری کوشش ہوگی کہ سیاست سے باہر رہ کر ان کے لئے کچھ کرنے کی کوشش کروں۔’ ان ووٹرز کی محبت میرے اوپر قرض ہے میں یہ قرض چکا کر ہی چین کا سانس لوں گا۔ تاہم اسرار صبور نے اس بات کو بھی دہرایا کہ بطورِ ورکر وہ پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے۔


سابق پی ٹی آئی رہنما نے اس بات پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ چترال کے ایک صحافی نے صحافتی اصولوں کو پائمال کرتے ہوئے ان پر سینیٹ کے ٹکٹ کے حصول کے لئے لابنگ کا غلط الزام لگایا۔ چترال ٹو ڈے کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسرار صبور کا کہنا تھا کہ ایسی یک طرفہ من گھڑت خبریں شائع کرنے سے پہلے معاملے کے دوسرے متعلقہ کردار سے بھی وضاحت لینی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ اسرار صبور پی ٹی آئی کے ایک زیرک، فطین اور فعال رہنما رہے ہیں گزشتہ انتخابات میں آپ نے نہ صرف پہلی بار حصہ لیا تھا بلکہ اکتالیس ہزار ووٹ لے کر سب کو حیران بھی کر دیا تھا۔ اسرار صبور جیسے صاف سُتھرے اور زہین سیاست دانوں کا انتخابی سیاست کو خیر آباد کہنا سیاسی قوّتوں کے لئے لمحہ ء فکریہ ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button