خبریںسیاستلوئیر چترال

عمران خان نے ملک کی سلامتی، خومختاری، آزادی اور نظریہ کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ قاضی فیصل

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال لوئر کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل سید نےایک اخباری بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گذشتہ روز پاکستان،فوج اور نیوکلئر پروگرام کے بارے میں نجی ٹی وی کوانٹرویو پرپاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے مذمت اور شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران عمران خان نے ملک کی سلامتی، خومختاری، آزادی اور نظریہ کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کے مذکورہ انٹرویو سے ملک میں اُن کے خلاف نفرت پیدا ہوگئی ہے اور ان کا بیان امن و امان قائم رکھنے میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا کسی پارٹی اور کسی شخصیات پر نہیں پاکستان کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان قومی مفاد کے بارے میں نہیں سوچتا۔ وہ صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے۔اور ان کی پیشگوئی کہ’’ میرے بغیر پاکستان کے تین حصے ہوجائیں گے۔‘‘خواب وخیال کےسوا کچھ نہیں ۔قاضی فیصل سید نے مزید کہا کہ بحیثیت پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیئے۔

Advertisement
Back to top button