اپر چترالتورکھوخبریں

انٹر سکول زونل ٹورنامنٹ تورکھو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

تورکھو (قاری نجمی ) تورکھو کے ہیڈ کوارٹر شاگرام میں جاری ٹورنامنٹ جو کہ 30 اکتوبر 2023 کو شروع ہوا تھا اج 7 نومبر 2023 کو بخیر و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا
فٹبال کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول کھوت کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام کے مابین کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد زندرانگرام ہائی سکول نے کھوت ہائی سکول کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا
والی بال مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول ریچ نے جیتا اور کرکٹ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاگرام نے فائنل اپنے نام کر لیا
تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ ہائی سکول زندرانگرام کے ہیڈ ماسٹر جناب طارق اللہ تبریز صاحب تھے
مہمان خصوصی صاحب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
فٹبال ونر تریچ ٹیم کو 50 ہزار روپے اور کھوت رنر اپ ٹیم کو 10 ہزار روپے کا اعلان کیا
پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام جناب حفیظ الدین صاحب نے بطور صدر محفل اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا اور طلباء پر کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر زور دینے کی اپیل کی اور تمام مہمان اساتذہ کرام کا تعاون پر شکریہ ادا کیا
میں اپنی طرف سے تمام جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اگے جاکر جیتنے کی دعا کرتاہوں
اس کے ساتھ ساتھ میں ٹورنامنٹ ارگنائزر پرنسپل صاحب سمیت بشیراللہ صاحب شیر رسول حق صاحب سکول کے تمام اسٹاف جملہ اراکین طلباء اور شاگرام کے تمام حضرات کا دل کی اتھاہ گیرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ شکریہ بھی ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا ہمیں برداشت کیا مہمان نوازی کا حق ادا کیا
ہاسٹل میں رہنے والے نان لوکل اساتذہ کرام کی خلوص ومحبت کا بھی شکریہ
پرنسپل طارق اللہ تبریز اور کوچ ساجد سنگال کو کامیابی مبارک ہو یقین جانئیے دونوں صاحبان نے جیت کے لیے پوری طرح زور لگایا اور اخر کار منزل تک پہنچے
اس موقع پر اپنے ہیڈ ماسٹر جناب غلام اکبر خان صاحب اور دیگر اساتذہ کرام کا بھی خصوصی تعاون کرنے پر مشکور ہیں ۔۔۔

Advertisement
Back to top button