تورکھوخبریںسماجی

تورکھو چوری کے مقدمے میں ملوث ملزمان گرفتار 5لاکھ سے زیاد مال مسروقہ بر آمد۔ ایس ایچ او خلیل الرحمٰن

 

شعبہ تعلقات عامہ اپر چترال پولیس کے مطابق مورخہ 17/11/22 اپر چترال چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گیے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 14/11/22 کو علاقہ رائین تور کہو میں موبائل شاپ سے موبائل فونز اور موبائل پارٹس چوری ہوگے تھے جن کی کل مالیت 5 لاکھ 79 ہزار روپے تھی ، جس پر تھانہ تور کہو میں نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔ ایس پی انویسٹیگیشن ستار خان کی نگرانی میں پولیس پارٹی جس کی سربراہی خود ایس ایچ او تھانہ تور کہو خلیل الرحمان کر رہے تھے نے دوران انویسٹیگیشن مذکورہ مقدمے کو ٹریس کرکے دوملزمان (جن کا تعلق شاگرام سے بتایا جاتاہے) کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ سامان اور آلات نقب زنی برآمد کیے۔ پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی اور ایک ان ٹریس مقدمہ کو ٹریس کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے پر پورے تور کہو کے عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔یاد رہے جب سے ایس ایچ او خلیل الرحمٰن کاتورکھو تبادلہ ہوا ہے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا اور اس سے پہلے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرچکے ہیں۔ تورکھو کے جملہ عوام ایس ایچ او کی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور محکمہ پولیس اپر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Advertisement
Back to top button