اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابی

اپر چترال میں Akrsp کے زیرِ انتظام اسٹارٹ (START) اپنا کاروبار تربیتی پروگرام کا انعقاد۔

بونی (ذاکر زخمی ) کنڈین حکومت کی تعاون سے اے کے آر ایس پی کے زیر انتظام اپر چترال بونی میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کو فروع دینے اورمواقع فراہم کرنے کے سلسلے چار روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جو آج اختیتام پذیر ہوا اس پروگرام میں اپر چترال سے قریب چالیس افراد مرد وَ خواتین نے شرکت کی۔اختیتامی پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فدالکریم تھے۔ پروگرام کے اختیتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر ورک اینڈ انٹرپرائز فوزیہ قاضی نے تربیتی پروگرام کے بارے تفصیل بتائی ان کا کہنا تھا کہ اے کے آر ایس پی کمیونٹی کے فلاح بہود ، پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے مختلف مواقع فراہم کرنے پر عمل کررہا ہے۔،،اسٹارٹ” اپنا کاروبار،، بھی اس کا تسلسل ہے جو معاشرے کے مرد و خواتین کو بلا تفریق چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کے لیے وسائل اورکاروباری مواقع فراہم کرتا ہے۔اے کے آر ایس پی اس پروگرام کو صاف اور شفاف طریقے سے اگے بڑھانے کے لیے ان لائن اشتھار کے ذریعے درخوستیں اور پروپوزل طلب کی تھی۔تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے جو مرداورخواتین قواعد و ضوابط اور مطلوبہ معیار پر پورہ اترے ان کو تربیتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو خوش ائیند قرار دی کہ اپر چترال میں چار روزہ تربیتی پروگرام کے دوران کاروباری سوچ پیدا کرنے اور کاروبا کو وسعت دینے کے سلسلے شرکاء کی طرف سے بہترین تجاویز سامنے ائیے جو ان کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ادارہ میرٹ کو اپناتے ہوئے قواعد پر پورا اترے مرد اور خواتین کو محدود پیمانے پر کاروبار کے لیے واضع شدہ طریقہ کار کے تحت گرانٹ فراہم کرتا ہے۔جن کے خیالات،،ائیڈیاز ،،بہتر سے بہتر ہو ترجیح دی جاتی ہے۔ترجیحات تعین کرنے کے لیے باقاعدہ جیوری مقرر ہے جیوری میں علاقے میں کاروبار کو فروع دینے والا اور جدید علم سے اراستہ ایک ممبر بھی شامل ہے جو تجربات کی بنیاد پر کمیٹی کی معاونت کررہی ہے۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر فدالکریم اختیتامی پروگرام سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اے کے آر ایس پی کا کردار کمیونٹی کے فلاح بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں مثالی رہا ہے۔کاروبار کے لیےاس طرح کے سوچ کو بہترین عمل قرار دی انہوں نے کہا کہ حکومت غیر سرکاری اداروں کے کردار کو اہمیت دیکر ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس طرح کے مثبت سرگرمیوں میں حکومت ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت ضرورت ہے کہ ملازمت ہی کی سوچ سے باہر نکل کر کچھ کرنے کی۔ اے کے آر ایس پی کی،، اسٹارٹ اپنا کاروبار،، ایک بہترین پروگرام ہے علاقے کے لوگوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔منیجر ورک اینڈ انٹرپرائز حمید اعظم نے بتایا کہ فلحال یہ تربیتی پروگرام بونی میں ہوا اس طرح کے پرگرامات چترال کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کیے جائینگے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ25 کاروباری افراد آج کے اس سیشین میں کاروبار کے بارے اپنے ائیڈیاز پیش کی ان میں سے بہترین ائیدیاز پیش کرنے والوں کو میرٹ کی بنیاد پر کاروبار کے لیے ادارہ مالی معاونت کریگی۔اخر میں ایریا منیجر اے کے آر ایس پی اپر چترال عطا الله نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی کارکردگی پر مختصر گفتگو کی۔پروگرام میں اسپشلیسٹ ورک اینڈ انٹرپرائز نورخان بھی شریک تھے جو اس پروگرام کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔اختیتام پر تربیت میں شریک شرکاءمیں اسناد تقسیم کے گئے۔

Advertisement
Back to top button