سماجیلوئیر چترال

چترال کی معروف دینی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے کوغذی اور دروش گول میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم

چترال (چمرکھن) چترال کی معروف دینی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے کوغذی اور دروش گول میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم کردی گئیں۔ دروش گول میں جے یو آئی تحصیل دروش کے امیر مولانا امین احمد اور سابق یوسی ناظم مولانا محمود الحسن جبکہ کوغذی میں مولانا ولی الرحمن انصاری، قاری بشیر احمد اور قاضی محمد نسیم کی نگرانی میں متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔ چترال میں قاری فیض اللہ چترالی کی سماجی خدمات کے نمائندہ اور مسئول خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے متاثرین سیلاب کی ہنگامی امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قاری صاحب نے حسب روایت اس بار بھی سیلاب سے متاثرہ اہل وطن کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور متاثرین کی بحالی کیلئے انتہائی ہمدردانہ کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ قاری صاحب کی جانب سے گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثرہ گولین، شیشی کوہ، اپر چترال اور یارخون کے خاندانوں کی بحالی کا عمل تا حال جاری ہے، اس سلسلے میں متاثرین کیلئے کئی مکان تعمیر ہوچکے ہیں، جبکہ کچھ مکانوں کی تعمیری کام جاری ہے۔

Advertisement
Back to top button