چترالیوں کی کامیابیخبریںسماجی

قاری فیض اللہ چترالی کا رفاحی دورہ چترال

چترال کے معروف علمی سیاسی و سماجی شخصیت حضرت قاری فیض اللہ چترالی صاحب ان دنوں چترال کے تفصیلی دورہ پر ہیں۔ کل قاری فیض اللہ چترالی صاحب چار روزہ دورہ پر ضلع اپر چترال تحصیل مستوج کا چار روزہ کرینگے۔
حضرت قاری صاحب کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان کاکاخیل خطیب شاہی مسجد چترال نے کہا کہ قاری صاحب کا دورہ یارخون سے بروغل تک محیط ہوگا۔ یاد رہے ان علاقوں سے حضرت قاری صاحب نے 50 کے قریب ان گھروں کا بھی معائنہ کرینگے جنہیں قاری صاحب نے متاثرین کیلئے تعمیر کیا ہے۔
بریپ اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کی نئے سرے سے تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

حالیہ سیلاب سے متاثرہ میرا گرام نمبر 2 کے متاثرین سے ملاقات بھی کرینگے اور بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

علاؤہ ازین لوئر چترال متاثرہ علاقہ گولین اور شیشی کوہ کا تفصیلی دورہ کرینگے۔
رومبور اور بریر کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں زیر تعمیر مدارس اور مساجد کا معائنہ کرینگے۔
یاد رہے قاری فیض اللہ چترالی کا شمار چترال کے ان شخصیات میں سے ہے جو ہر موقع پر چترال اور اہلیان چترال کے خدمت میں صف اول میں ہوتے ہیں۔ تعلیم، صحت ، مدارس ، مساجد اور مختلف سانحات میں حضرت قاری صاحب کی خدمات کسی سے مخفی نہیں۔

Advertisement
Back to top button