اپر چترالخبریںسیاستمستوج

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب محمود خان صاحب کا دورہ اپرچترال

 

بونی (ذاکر زخمی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا سیلاب زدہ علاقہ بریپ اور اس سے متصل علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جناب شوکت یوسف زئی صاحب منسٹر لیبر اینڈ کلچر خیبر پختونخوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب منظور احمد افریدی صاحب نے جناب نذیر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، چیرمین تحصیل کونسل مستوج اور چیرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ جناب وزیر اعلی محمود خان صاحب کا استقبال کیا۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرین کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے وزیر اعلیٰ کو سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفننگ دی۔ 

 وزیر اعلی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز فراہم کر دئیے ہیں۔

Advertisement
Back to top button