اپر چترالخبریںخواتین کا صفحہسماجیصحت

پاور، کھوژ کے بعد بریپ اپر چترال میں چترال نرسز فورم کی طرف سے 99 سیلاب متاثرین میں نقد رقم تقسیم

چترال (سید ناصر علی شاہ ) چترال نرسز فورم چترال سے تعلق رکھنے والے نرسز کی غیر سیاسی تنظیم ہے اس تنظیم کا مقصد نرسز اور سٹوڈنٹ نرسز کے اجتماعی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانا، دوسرے نرسنگ ایسوسیشنز کیساتھ ملکر تمام نرسز کی بہبودی کے لئے کام کرنا، آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے دکھی مریضوں کی خدمت میں پیش پیش رہنا، اور نئے داخل ہونے والے نرسز کی رہنمائی اور خیال داری بھی شامل ہے اس فورم کے تھرو کئی غریب مریضوں کی نقدی کے زریعے مدد بھی کیا جاچکا ہے۔ یہ رقم چترالی نرسز سے جمع شدہ ڈونیشن ہوتا ہے 

چترال میں تباہ کن سیلاب کے بعد کئی لوگ بے گھر ہیں اور متعدد لوگوں کے زمینات و باغات تباہ ہوچکے ہیں متاثرین کو بے تحاشہ مشکلات درپیش ہیں کھانے کو روٹی، پینے کو صاف پانی، رہنے کو چھت اور پہننے کو کپڑے تک میسر نہیں، جمع پونجی سیلاب برد ہوچکے ہیں۔

 اس مشکل وقت میں چترال نرسز فورم کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ جس حد تک ممکن ہو مدد کی کوشش کی جائیگی اور سیلاب متاثرین کے لئے ڈونیشن کا اعلان کیا گیا۔ اس کوشش میں اللہ کے فضل و کرم سے کویت اور سعودی میں خدمات سر انجام دینے والے چترالی نرسز بھی پاکستانی نرسز کے ساتھ ملکر بھر پور انداز میں ڈونیشن جمع کئے اور سات لاکھ چھپن ہزار چھ سو تینتیس روپے جمع ہوگئے تو متفقہ فیصلہ ہوا کہ نقد رقم پہنچایا جائے گا تاکہ ضرورت کا اشیاء بروقت لینے میں آسانی ہو چاہے ایک دن کا ہی کیوں نہ ہو۔

ان تمام فیصلوں کے بعد جناب فرمان نظار صاحب اور کرم علی سعدی صاحب جو چترال نرسز فورم کے آنریری ممبراں ہیں رابط کرکے سروے کروایا گیا چپاڑی کے محمد علی صاحب سے بھی ربط ہوا تھا مگر انتہائی مصروف ہونے کی وجہ سے وقت نکالنا مشکل ہوگیا۔

پاور کا ڈیٹا سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ کے زریعے بھی لیا گیا اور کونسلات سے بھی ڈیٹا حاصل کرک پاور کے 21 متاثرین میں 1٫37٫000 مکمل اور آدھ متاثر کی تفریق کیساتھ ،1٫36٫000 کھوژ میں مکمل متاثر اور آدھ متاثر میں فرق کرکے، اور بریپ اپر چترال میں 99 متاثرین میں 4٫82٫000 روپے تقسیم کئے گئے۔ بریپ اپر چترال میں رقم کی تقسیم مکمل متاثر اور آدھ متاثر ہونے کے ساتھ، حالات اور رقم کے ماہانہ انکم کے بنیاد پر کی گئی یوں چترال نرسز فورم کی طرف سے 140 متاثر خاندانوں تک چترال نرسز سے جمع شدہ ڈونیشن پہنچائی گئی۔ یہ رقم کیبنٹ ممبر و نرسنگ آفیسر محترمہ بی بی حاج صاحبہ ، سوشل ورکر و آنریری ممبر سی این ایف جناب فرمان نظار صاحب اور سوشل ورکر و آنریری ممبر سی این ایف جناب کرم علی سعدی صاحب کے ہاتھوں سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔

ہم جانتے ہیں یہ رقم ناکافی ہے مگر چترال سے تعلق رکھنے والے نرسز اس مشکل گھڑی میں متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتے تھے ایک کہاوت ہے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ،کیا پتہ ہماری وجہ سے کسی کی وقتی ضرورت دور ہوئی ہو۔

میں اپنی طرف سے تمام ڈونر نرسز، جو ہماری گزارش پر آگے آئے اور زبردست انداز میں ڈونیشن جمع کئے، خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے جذبے ایثار کو سلام پیش کرتا ہوں کوئی شک نہیں آپ لوگ عظیم ہیں اپ کا پیشہ عظیم ہے آپ کے خدمات بے شمار ہیں۔

دعا ہے اللہ تبارک وتعالی آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے صحت کے ساتھ لمبی زندگیاں عطا کریں، آمین ثمہ آمین

Advertisement
Back to top button