خبریںسماجی

ویلج کونسل سینگور کے عمائدین نے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ(آکاہ) کی طر ف سے شاہ میراندہ ایریا میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر ادارے کےتمام حکام کا شکریہ

چترال (نمائندہ چمرکھن ) ویلج کونسل سینگور کے عمائدین نے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ(آکاہ) کی طر ف سے شاہ میراندہ ایریا میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر ادارے کےتمام حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ چترال پریس کلب میں چیرمین ویلج کونسل سینگور امین الرحمن ، فیصل یوتھ چیرمین ، فصیح اللہ ، امین اللہ ، عبید سابق ممبر پی ٹی آئی ، عیداللہ تحصیل نائب ناظم ، رحمت حلیم سابق نائب ناظم سینگور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینگور میں سیلاب سے بچاو کیلئے حفاظتی بند کی تعمیر ایک دیرینہ مطالبہ تھا ۔ جس کی تعمیر کا بیڑا آکاہ نے اٹھا کر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے اور اس حفاظتی پشتے کی تعمیر کا کا م انتہائی بہترین طریقے سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے کے ڈی این کے ذیلی اداروں کے تعاون سے اس سے قبل بھی سینگور میں لنک روڈ کی تعمیر ، گلیوں کی پختگی اور نہروں کی تعمیربہترین طریقے سے انجام پائے ہیں اور لوگ ان سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ ایک شرپسند شخص آکاہ کی طرف سے ہونے والے اس قسم کے قابل تعریف کام کو ذاتی مفاد کی خاطر متنازعہ بنا کر ادارہ ، مقامی تنظیم اور ویلج کونسل کے ذمہ داروں کو بدنام کرنے کی کو شش کر رہا ہے ۔ جس کا نام تک لینا ہم مناسب نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر مقامی شخص علاقہ سینگور کا امن تباہ کرنےکی کوشش کر رہا ہے اور ان کا منفی کردار تمام لوگوں کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینگور کے عوام آکاہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ عوامی مفاد کی خاطر حفاظتی پشتے کابہترین منصوبہ سیگور میں تعمیر کر رہے ہیں جس سے ممکنہ سیلاب سے گاوں کو بچانے میں بہت مدد ملے گی ۔

Advertisement
Back to top button