سماجیصحتطرز زندگی

چترال کے طول و عرض میں موجود خصوصی افراد کی نشاندہی اور مستقبل میں ان کے بہترین طرزِ زندگی کی اقدامات کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے سروے ٹیم لاہور سےچترال پہنچ گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری اور معروف سماجی کارکن شہزادہ فیصل صلاح الدین کی ذاتی کوششوں سے قومی سطح پر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے والی ٹیم مستقبل قریب میں چترال میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرے گی۔

(نمائندہ چمرکھن)
پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری اور معروف سماجی کارکن شہزادہ فیصل صلاح الدین کی ذاتی کوششوں سے قومی سطح پر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے والی ٹیم مستقبل قریب میں چترال میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرے گی۔


اس سلسلے میں نگر فورٹ اور چمرکھن گروپ کے باہمی اشتراک سے چترال بالا اور چترال زیریں موجود خصوصی افراد کی نشاندہی، مستقبل میں ان کے طرزِ زندگی میں بہتری لانے کےلئے اقدامات کرنے اور ان کی کونسلنگ کےلئے لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں سروے اور کیمپس کے انعقاد کےلئے سروے ٹیم لاہور سے چترال پہنچ گئیں۔یہ ٹیم بروز منگل دروش میں خصوصی افراد کی نشاندہی اور فہرست مرتب کرنے کےلئے کیمپ کا انعقاد کرے گی، جس کی قیادت شہزادہ فیصل صلاح الدین کریں گے۔ جبکہ بروز بدھ چترال بالا کا دورہ شیڈول کیا گیا ہے جہاں آغاخان ریجنل کونسل کے صدر امتیاز عالم خصوصی افراد کے بارے میں مصدقہ تفصیلات ان کے ساتھ شیئر کریں گے۔ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔


واضح رہے اس منصوبے کی تشہیر اور دور افتادہ علاقوں تک رسائی کی ذمہ داری چمرکھن کو تفویض کی گئی ہے۔
ہم اپنے معزز ممبران کو قارئین سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے ارد گرد خصوصی افراد کی نشاندہی اور ان تک رسائی کےلئے چمرکھن گروپ، نگر فورٹ انتظامیہ یا شہزادہ فیصل صلاح الدین کے ساتھ رابطہ کیجئے تاکہ ہم سب مل کر خصوصی افراد کو معاشرے میں خصوصی مقام دلانے میں کردار ادا کر سکیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button